دور درشن پر دستاویزی فلم
04:03PM Thu 18 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کی جانب سے تیار دستاویزی فلموں پر مشتمل نیلادا سری پروگرام 29مئی تک روزانہ چھ تا سوا چھ بجے دور درشن پر نشر ہوگا۔ جس میں بچہ مزدوری کا خاتمہ ، ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر ، گاندھی بھون کے علاوہ ریاست میں جاری ترقیاتی وفلاحی منصوبوں اور معروف شخصیتوں پر مشتمل تفصیلات پیش کی جائیں گی۔