رامچندر گوہا نے بیف کھاتے ہوئے شئیر کی تصویر، لکھا۔ بی جے پی کی حکومت گوا میں جشن منا رہا ہوں
01:44PM Sat 8 Dec, 2018
معروف مؤرخ رامچندر گوہا اپنی ایک تصویر کو لے کر بی جے پی رہنماؤں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ دراصل، گوہا نے جمعہ کو ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ بیف کھاتے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ لکھے پوسٹ میں خود گوہا نے دعوی کیا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت والی ریاست گوا کے دورے پر ہیں اور اولڈ گوا میں ایک شاندار صبح گزارنے کے بعد لنچ میں بیف کھا رہے ہیں۔
رامچندر گوہا نے ٹویٹ کیا، "اولڈ گوا میں جادوئی صبح گزارنے کے بعد ہم نے پناجی میں لنچ کیا۔ چونکہ گوا بی جے پی حکومت والی ریاست ہے اس لئے جشن میں میں نے بیف کھانے کا فیصلہ کیا‘‘۔
تصویر پوسٹ کرنے کے بعد گوہا تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ بلبیر پنج نے اس تصویر پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔
After a magical morning in Old Goa we had lunch in Panaji, where—since this is a BJP ruled state—I decided to eat beef in celebration: pic.twitter.com/5UezGXengG
— Ramachandra Guha (@Ram_Guha) December 7, 2018