قیمتوں میں کمی کے باعث تیل کی ذخیرہ اندوزی حکومت کے زیر غور

01:03PM Mon 6 Apr, 2015

بھٹکلیس نیوز/6اپریل،15 منگلورو(نامہ نگار)مرکزی وزیر برائے پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے بتا یا کہ بین الاقوقمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایمر جنسی حالات میں استعمال کے لئے مختص تیل گوداموں کو بھرتی کرنے پر حکومت غور کر رہی ہے ، یہاں اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے پر دھان نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ موجود ہ منگلورو،وشاکھاپٹنم اور اڈپی ضلع کے شرووہ کے قریب پادور میں آئی ایس پی آر ایل میں گودام موجود ہیں اور ان میں 2.5ملین ٹن تیل جمع کرنے کا منصوبہ ہے ،انہوں نے بتا یا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے اس موقع پر تیل جمع کرنا موزوں ہے اس سلسلے میں حکومت غور کر رہی ہے ،انہوں نے بتا یا کہ بائکمپاڈی کے کو ک سلفر یو نٹ سے ماحولیات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے اس سلسلہ میں ایم آر پی ایل افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ منگلورو جنوبی ہند کا صنعتی مرکز ہے اور ترقی کر رہا ہے منگلورو جنوبی ہند کا صنعتی ہیڈکوارٹر ہے اور ملک کی اہم تیل پر وسسنگ کمپنی ایم آرپی یل منگلورو پٹرکیمیکل کی وسعت میں عوام تعاون فرمائیں ،انہوں نے کہا کہ پادور علاقوں میں کسانوں کی زمینات پر قبضہ جات کے موقع پر حکومت کی کارروائیوں سے عوام ناخوش ہیں اس سلسلہ میں بات چیت کے بعد فیصلہ لیا جائے گا ، پردھان نے بتا یا کہ بغیر سبسیڈی گیس سلینڈرحاصل کرنے عوام میں بیداری لانے کی ضرورت ہے موجودہ دور میں عوام بغیر سبسیڈی گیس خریدنے آگے رہے ہیں ۔ ع،ح،خ