اشوک گہلوت کےسرراجستھان کا کا تاج، سچن پائلٹ کونائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری،عوام کی امیدوں پرکھرا اترنے اوراچھی حکومت دینےکا وعدہ

03:29PM Fri 14 Dec, 2018

کئی روزکے انتظارکے بعد آخرکارراجستھان کو اس کا وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔ اشوک گہولت کو راجستھان کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ سچن پائلٹ کو نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کا باضابطہ طورپراعلان کردیا گیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے سینئرلیڈر اورراجستھان کے آبزرور کے سی وینوگوپال نے باضابطہ طورپراعلان کیا۔ راجستھان میں وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان ہونے کے بعد کانگریس وفد آج شام 7 بجے گورنرکلیان سنگھ سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرے گا۔ گا۔ اس کے بعد کلیان سنگھ حکومت سازی کے لئے بلائیں گے۔ وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد اشوک گہلوت نے کہا کہ "راجستھان میں اچھی حکمرانی کے لئے کام کریں گے اورعوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کوپورا کریں گے"۔ وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد سچن پائلٹ نے پریس کانفرنس میں کہا "عوام نے ہمیں جو بھی ذمہ داری ہے، اسے ہم پورا کریں گے۔ انتخابی منشورمیں جو بھی وعدے کئے گئے ہیں، ان کو فوری اثرسے نافذ کیا جائے گا"۔ انہوں نے یہ بھی کہا " میرا اوراشوک جی کا جادو پوری طرح چل گیا ہے۔ ہم اب حکومت بنانے جارہے ہیں۔ راہل گاندھی جی نے تینوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت کو باہرکرنے کا کام کیا ہے"۔