ہوم کورنٹائن کی خلاف ورزی پر بھٹکل میں ایک شخص کے خلاف معاملہ درج

01:56PM Mon 6 Apr, 2020

بھٹکل: 6 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی سے بھٹکل لوٹنے کے بعد ہوم کورنٹائن کی خلاف ورزی کرنے والے ایک شخص کے خلاف بھٹکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے جس کی شناخت فاروقی اسٹریٹ کے شمس الدین نوید مولیٰ کھنڈی (36) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتھی بھٹ کی طرف سے پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق نوید نامی یہ شخص 17 /مارچ کو دبئی سے بھٹکل لوٹا تھا تاہم 3/ اپریل کو سرکاری اسپتال میں اس کی جانچ کے بعد اسے گھر میں ہی کورنٹائن رہنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن یہ شخص 4 /اپریل کو گھر سے باہر گھومتا ہوا پایا گیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا۔