بھٹکل کو چھوڑ کر اترکینرا کے تمام تعلقہ جات میں کل سے لاک ڈاؤن میں ڈھیل: بھٹکل میں پابندیاں برقرار
04:22PM Mon 4 May, 2020
بھٹکل: 4 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تیسرے مرحلہ کے لاک ڈاؤن میں چھوٹ دینے کے تعلق سے آج کاروار میں اترکینرا ضلع انچارج مسٹر شیورام ہیبار کی صدارت میں منعقد ضلع انتظامیہ کی ایک نشست میں کل سے اتر کینرا میں 17مئی تک جاری لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے لیکن بھٹکل کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ضلعی انچارج وزیر شیورام ہیبار کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع میں بھٹکل کو چھوڑ کر دیگر ٹاؤن تعلقہ میں صبح سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک چھوٹ دی جائے گی جبکہ رورل تعلقہ میں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک ڈھیل دی جائے گی۔ بڑی بات یہ ہے کہ دیے گئے اوقات کے دوارن نائی کی دکانیں اور بیوٹی پارلر تک کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ آٹو رکشہ پر ڈرائیور کے ساتھ ایک ہی شخص کو سوار ہونے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
اسی طرح دی گئی چھوٹ میں ہوٹل سے کھانا پارسل لے جانے اور ریت وغیرہ کی سپلائی اور تعمیراتی کام کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
اس نشست میں اتر کینرا ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار، ضلع پنچایت کے چیف افسر محمد روشن، ضلعی ایس پی شیور پرکاش دیوراج اور دیگر موجود تھے۔
تاہم بھٹکل میں گزشتہ بیس دنوں میں کورونا کوئی نیا معاملہ سامنے نہ آنے کے باجود لاک ڈاؤن میں نرمی نہ دینے کو لے کر سوشیل میڈیا پر عوام کا ایک طبقہ کافی مشتعل نظر آرہا ہے۔ اس سلسلہ میں بھٹکل کے سوشیل میڈیا گروپ پر کئی پیغامات گردش کر رہے ہیں جس میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی ذمہ داران کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے بھٹکل کے عوام کے ساتھ نا انصافی قرار دی جارہی ہے۔ لیکن دانشوروں کا خیال ہے کہ بھٹکل کنٹینمنٹ زون میں آتا ہے اور پورے ملک میں کہیں بھی کنٹینمنٹ زون میں چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔ اس لیے بھٹکل شہر میں کورونا جیسی مہلک بیماری کو جڑ سے ختم کرنے لیے مزید صبر سے کام لینا ضروری ہے ورنہ اس کا وبال خطرناک ہوسکتا ہے۔