مرڈیشور قومی شاہراہ پر کار میں بیٹھے شخص پر چاقو سے حملہ؛  ایک شدید زخمی

03:53PM Tue 4 Feb, 2020

بھٹکل:04 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرڈیشور قومی شاہراہ پر آج صبح کار میں بیٹھے ایک شخص  پر چاقو سے حملہ کرنے کی واردات پیش آئی ہے جس کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے،  اس کی  شناخت ناگپا شانتما نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ حملہ آور کی شاخت موہن نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان زمین کے معاملہ کو لے کر جھگڑا تھا جس کی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچی۔ مرڈیشور پولس تھانہ میں اس ضمن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ، پولس نے بتایا کہ  ملزم موہن نائک حملہ کرنے کے بعد فرار ہوگیا، اُس کی تلاش جاری ہے اور حملہ کے تعلق سے بھی معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔