موذن کو " غلط کام " سے روکا ، تو تھیلیوں میں ٹکڑے ٹکڑے کٹی ملی امام مسجد کی لاش

12:16PM Tue 7 Aug, 2018

بحرین میں ایک مسجد کے امام کی لاش کئی ٹکڑوں میں کٹی ہوئی برآمد ہوئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کی یہ بھیانک واردات مسجد کے بحرینی امام اور بنگلہ دیشی مؤذن کے درمیان اختلاف کا نتیجہ ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے امام شیخ عبدالجلیل حمود الزیادی کی لاش کوڑے رکھے جانے کے ایک علاقہ سے برآمد ہوئی ہے۔لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے تھیلیوں کے اندر رکھا گیا تھا ۔ پولیس نے ایک 35 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات اور مطلوبہ اقدامات جاری ہیں ۔ بحرین کے ایک اخبار "الوطن" نے  ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قتل کی یہ بھیانک واردات مسجد کے بحرینی امام اور بنگلہ دیشی مؤذن کے درمیان اختلاف کا نتیجہ ہے۔ مسجد کا مؤذن اپنے ہی ملک سے تعلق رکھنے والے مزدوروں میں ویزے کی تجارت کرتا تھا۔
اخبار کے مطابق مقتول امام شیخ عبدالجلیل حمود نے انصاف اور اسلامی امور و اوقاف کی وزارت کو پورے معاملے سے آگاہ کر دیا جس پر گزشتہ جمعرات کو مذکورہ مؤذن کو کام سے روک دیا گیا۔ اس اقدام نے مؤذن کو انتقامی کارروائی کی منصوبہ بندی پر مجبور کر دیا۔