ضلع پنچایت سی ای او روشن صاحب کا مرڈیشور دورہ؛ ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کا دیا حکم
02:37PM Tue 22 Oct, 2019
بھٹکل: 22 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع پنچایت سی ای او جناب روشن صاحب نے کل صوموار کے روز مرڈیشور کا دورہ کرتے ہوئے وہاں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مچھلیاں فروخت کرنے والی خواتین کی جانب سے سی ای او کو ایک میمورنڈم سونپا گیا جس میں انہوں نے مرڈیشور ساحل سے قریب دکانیں لگانے کی اجازت طلب کرتے ہوئے انہیں اس تعلق سے سہولت فراہم کرنے کی مانگ کی۔
سی ای او روشن صاحب نے اپنے دورے کے بعد متعلقہ افسران کو تیزی کے ساتھ کاموں کو مکمل کرنے کی صلاح دی اور مچھلی بیچنے والی خواتین کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
اس موقع پر ایم ایل اے سنیل نائک، اے ایس پی نکھل، تعلقہ پنچایت افسران اور دیگر حضرات میں موجود تھے۔