میاں بیوی کی خودکشی
03:46PM Sat 30 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ منڈیا ضلع مورو تعلقہ میں میا ں بیوی سے معمولی سی بات کو لیکر جھگڑا کرنے کے ساتھ ہی خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ مدور تعلقہ سادالو دیہات کا رہنے والا35 سالہ رومیش ایک نجی کارخانہ میں کام کرتا ہے اور وہ دیہات سے منڈیا کو ہردن اسکوٹر پر سفر کرتا تھا اس کی شادی 10سال قبل 26سالہ ارونا سے ہوا تھاا ور میاں اور بیوی کو دوبیٹے اور لڑکی بھی ہے ۔تہوار ہونے کی وجہ سے بچے نانی کے گھر گئے تھے اور گھر پر صرف میاں بیوی تھے کل رات کسی بات کو لیکر جھگڑا ہوگیا اور رویش نے بیوی کی خوب پٹائی کردی اور گھر سے باہر کردیا تھا۔پڑوسی لوگوں نے میاں بیوی کو سمجھایا اور پھر دونوں کو ملانے میں کامیاب رہے۔ ہفتہ کی صبح پھر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور رومیش نے دوبارہ پٹائی کرنے پر ارونا مایوس ہوگئی اور اس دکھ درد میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی اور رومیش نے بھی اپنی غلطی پر افسوس کا اظہار کیا اور بیوی کے خودکشی کرنے پر وہ بھی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاشو ں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال بھیجا او ردیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔