جامعہ اسلامیہ سے فارغ علماء کرام اعلیٰ تعلیم کے لئے لکھنو روانہ
02:13PM Wed 5 Jul, 2017
بھٹکلیس نیوز / 05 جولائ، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) امسال جامعہ اسلامیہ کے درجہ عالمیت سے فراغت پانے والے طلباء جامعہ کا وفد آج عصر کے وقت استاذ جامعہ مولانا وصی اللہ صاحب ندوی اور مولوی معظم ندوی کے ساتھ اپنی اعلیٰ تعلیم کی غرض سے لکھنؤ روانہ ہوا۔
اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے سفر سے قبل کلمات وداعیہ کے ساتھ طلبہ کو اپنے بہترین اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی تلقین فرمائی، نیز مولانا خواجہ صاحب ندوی مدنی نے رب کائنات کے حضور امن و سلامتی کی دعا فرماتے ہوئے طلبہ کو الوداع کیا۔
واضح رہے کہ ان طلبہ نے جامعہ اسلامیہ کے عالیہ رابعہ سے فراغت حاصل کی اور اب اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے ہندوستان کی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کا رخ کیا۔
اس موقع پر اساتذۂ جامعہ،سرپرستان طلبہ کے ساتھ رفقاء و اقرباء طلبہ پر مشتمل ایک جم غفیر موجود تھا جو ان چمنستان علوم نبوت، وارثین انبیاء اور اپنے جگر گوشوں کو اپنی دعاؤں سے نواز رہا تھا۔