یو اے ای کا پاسپورٹ بنا دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ، جانیں ہندوستان کی رینکنگ

12:08PM Sun 2 Dec, 2018

سنگاپور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ بن گیا ہے۔ یو اے ای کے پاسپورٹ کو 167 ویزا فری اسکور ملا ہے۔ دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جرمنی ہے ۔ ہندوستان کا پاسپورٹ 66 ویں رینک پر ہے ۔ جبکہ پڑوسی ممالک میں چین کا پاسپورٹ 58 ویں ، بنگلہ دیش کا 86 ویں اور پاکستان کا پاسپورٹ 91 ویں نمبر پر ہے۔ پاسپورٹ رینکنگ میں سب سے آخری مقام افغانستان کا ہے۔ لسٹ میں کسی ملک کی رینکنگ ویزا فری اسکور کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ہر ملک کو ایک ویزا فری اسکور دیا گیا ہے۔ ہندوستان کا ویزا فری اسکور 65 ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ ہندوستان کا پاسپورٹ رکھتے ہیں تو آپ کو دنیا بھر کے 65 ممالک میں ویزا فری یا پھر ویزا آن ارائیول کے ذریعہ داخل مل سکتا ہے۔
 بتادیں کہ ویزا فردی داخلہ کے تحت آپ کسی بھی ملک میں ایک مقررہ مدت کیلئے ویزا کے بغیر قیام کرسکتے ہیں۔