ٹول میں اضافہ کرنے کی مخالفت دوسرے دن بھی کسانوں کا دھرنا جاری

11:44AM Thu 27 Jul, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔رام نگر ضلع کے کسانوں نے ٹول فیس میں اضافہ کرنے کی مخالف میں ماگڑی روڈ پر گولار ہٹی دیہات کے قریب دھرنا دینے سے ٹرافک درہم برہم رہا اور سواریوں کی نقل وحمل پر بھی اس کا گہرا اثر پڑا ہے۔ کسانوں نے نندی انفراسٹرکچر کاری ڈار انٹر پرائزس (نائس ) کی جانب سے اچانک ٹول میں اضافہ کرنے کی مخالفت میں دھرنا دیا اور اسے واپس لینے کی مانگ کی۔ کرناٹک راجیہ رعیت سنگھا کے صدر ایم ٹی گریش گوڈا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نائس کمپنی نے اچانک حکومت کو کوئی اطلاع دئے بغیر ٹول فیس میں33 فیصدی اضافہ کردیا ہے ۔کئی لوگوں اور تمام سواریوں کے مالکوں نے اس کی مخالفت کی ہے اور حکومت اس معاملہ میں خاموشی اختیار کی ہے ۔اس کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کمپنی نے سینکڑوں کسانوں کی زمینات پر ناجائز قبضہ جات کرکے ابھی تک معاوضہ نہیں دیا ہے اور یہ معاملات عدالت میں زیر سماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر نائس کمپنی نے ایک ہفتہ کے اندر ٹول میں کئے گئے اضافہ کو واپس نہیں لیا تو اس کمپنی کے تمام ٹولس بند کے جائیں گے۔دوسری طرف محکمۂ تعمیرات عامہ کی جانب سے اس کمپنی کو بھی نوٹس جاری کی ہے لیکن کمپنی نے حکومت کو نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے ۔اس لئے رعیت سنگھا کی جانب سے ہی ٹول میں کئے گئے اضافہ کو واپس لینے تک کمپنی کو کام کرنے کا موقعہ نہیں دیا جائے گا۔