عازمین حج فَرضی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں، سعودی عرب کی اپیل
04:00PM Sun 21 Jul, 2019
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نےاندرون ملک مقیم غیرملکی مسلمان شہریوں اور مقامی عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ حج کی رجسٹریشن کرتےہوئے احتیاط سے کام لیں۔ جعلی حج کمپنیوں کے جھانسےمیں نہ آئیں بلکہ حج کی رجسٹریشن کے لیے فراہم کردہ سرکارہ آن لائن سروس استعمال کریں اور مجاز حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج کی طرف سے مقامی عازمین حج کے رجسٹریشن کے لیے درج ذیل https://localhaj.haj.gov.sa آن لائن رجسٹریشن سروس فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہری قابل بھروسہ اور مجاز حج فرموں کے ذریعے بھی اپنی رجسٹریشن کراس کر اسکتے ہیں۔ وزارتِ حج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہت سے دھوکہ باز عناصر جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے شہریوں سے حج کی آڑ میں رقوم اینٹھ کر انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایسے افراد جو جنہوں نے فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے رجسٹریشن کرائی ہو وہ سرکاری سطح پر حج کے لیے اہل انہیں ہوں گے۔
سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کہا کہ عازمین حج کی رجسٹریشن کی نگرانی کمیٹیاں غیرمجاز حج کی مہمات، سوشل میڈیا پران کی سرگرمیوں اور جعلی حج ٹور آپریٹرکے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو کسی فرضی اور جعلی نیٹ ورک کی فوری متعلقہ حکام کو اطلاع دینا چاہیے۔