ہورٹی اسپیکر نامزد ہوں تو کوئی اعتراض نہیں:شنکر مورتی

01:03PM Mon 27 Jun, 2016

بھٹکلیس نیوز / 27 جون، 16 ہبلی / (نامہ نگار) ریاستی اسپیکر ڈی ایچ شنکر مورتی نے کہا کہ اسیکر کے عہدہ کی بھرتی کے تعلق سے اتفاق رائے سے کام لیا جائے گا۔یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شنکر مورتی نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ بی جے پی ، جنتا دل اور کانگریس اس سلسلہ میں آپس میں بات چیت کے ذریعہ فیصلہ کریں گے اور اب تک اس تعلق سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسپیکر کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے تاہم اگر انہیں برقرار رکھا گیا یا بسوراج ہورٹی کو اسپیکر نامزد کیا گیا تو دونوں صورت حال سے وہ خوش ہوں گے اور اس سے انہیں کسی قسم کا اعتراض نہیں۔