نوائط کالونی قومی شاہراہ پر کار اور بائک کی ٹکر ؛ دو شدید زخمی
04:38PM Tue 26 Nov, 2013
نوائط کالونی قومی شاہراہ پر کار اور بائک کی ٹکر ؛ دو شدید زخمی
بھٹکلیس نیوز / 26 نومبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) نوائط کالونی قومی شاہراہ 66/پر آج عصر کے وقت کار اور بائک کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی جس میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔موصولہ اطلاع کے کار کنداپور کی طرف تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہی بائک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔کار اتنی تیز رفتار تھی کہ بائک کو ٹکرانے کے بعد قریب ہی ایک دیوار سے بھی ٹکرا گئی ۔
حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کار ڈرائیور نوین فرنانڈیزاور بائک سوار وینکٹ رمن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔حادثہ کی فوری بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور روانہ کیا گیا۔اس سلسلے میں بھٹکل شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔