ریاستی وزیر اعلیٰ   یدی یورپانے کیا اتر کینرا ضلع کا دورہ ؛ منکی میں  رام کشیتریہ طبقے کے ایک اجلاس میں شرکت

03:24PM Sun 29 Dec, 2019

ہوناور: 29 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر یدی یورپا نے سنیچر کے روز اترکینرا ضلع کا دورہ کرتے ہوئے مختلف افسران سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر ہوناور تعلقہ کے منکی میں شمبھو لنگیشور مندر کے قریب رام کشیتریہ طبقے  کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی  بھر پورمدد کرنا چاہتی ہے لیکن بہت سے دیہات اس سے متاثر ہونے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے خاطر خواہ امداد نہیں کی جاسکی ہے۔ موصوف وزیر اعلیٰ رام کشیتریہ طبقے کی ترقی کے لیے کوشش کرنے کی بھی یقین دہانی کی اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکیر مسٹر وشویشور ہیگڈ کاگیری، رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے،  کاروار رکن اسمبلی روپالی نائک، بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک، سابق وزیر کرشنا پالیمار، ریاستی بایو ڈائیورسٹی بورڈ کے صدر اننت ہیگڈے آشیسر، سابق ضلع پنچایت نائب صدر ونیتا نائک، تعلقہ پنچایت صدر الہاس نائک اور دیگر افراد موجود تھے۔