ریاستی وزیر تنویر سیٹھ کو قائدانہ صلاحتیں اپنے والد بزرگوار عزیز المک عزیز سیٹھ کے ورثہ میں ملی ہیں
03:25PM Tue 16 May, 2017
تنویر سیٹھ ضلع رائچور کے سب سے من پسند قائد ، میسور اربن دیولپمنٹ اتھارٹی کے رکن ین انور پاشاہ عرف انو بھئی کا بیان
میسور (بھٹکلیس نیوز )میسور کے حلقہ نرسمہاراجہ کے سابق رکن اسمبلی و ریاست کرناٹک کے بے باک قائد ، بیڑی مزدوروں کے مسیحا ، سابق ریاستی وزیر عزیزالملک الحاج سیٹھ نے ہمیشہ سے اپنی بے باکی اور ملت کے کاذ کے لئے اقتدار کو ٹھوکر مار اپنا لوہا منوایا تھا اسی طرح انکے فرزند ارجمند ، ریاستی وزیر برائے تعلیم ، اوقاف اور اقلیتی بہود تنویر سیٹھ نے بھی اپنی قائدانہ صلاحیتون کی بنیاد پر اپنے والد بزرگوار الحاج عزیز سیٹھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ساری ریاست میں اپنی قائدانہ صلاحتیوں کا لوہا منوالیا ہے۔ میسور میں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے میسور ابن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رکن و سکریٹری مجلس رفاہ المسلمین یتیم خانہ اطفال ( اپنا گھر ) نے وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا کی قیادت والی کانگریس کی ریاستی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا، انکے کابینی رفقاء اور ریاست کے تمام کانگریسی قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے اخباری میں کہا ہے کہجناب تنویر سیٹھ نے اپنے تجربہ اور کاشوں سے پہلی مرتبہ ریاست کے مسلمانوں کی فلاح و بہبودی کے2650 کروڑ روپئے سالانہ بجٹ کے ذریعہ حاصل کرلئے۔ اور ریاست کے تمام مسلمانوں کا دل جیت لیا۔ اس دوارن حکومت میں جب سے تنویر سیٹھ کو وزارت سو نپی گئی انہوں نے ایک دن بھی بغیر ضائع کئے نہ صرف اپنی ذمہ داری کو بخوبی ادا کیا بلکہ ایسے ایسے تاریخ ساز خدمات انجام دیں وہ قابل مبا رکباد کے مستحق ہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ شری سدرامیا نے جہاں تمام اقوام کیساتھ بھر پور انصاف کامعاملہ کیا وہیں تنویر سیٹھ کی بے پناہ صلاحیات کو سامنے لانے کاموقع بھی عنایت کیا ،وزیر کرناٹک تنویر سیٹھ جن کے دل میں ہمیشہ یتیم بچوں کے سلسلہ میں سچا درد موجود ہے اس درد اور محبت کو انہوں نے میسور میں واقع یتیم خانہ نسوان (پھلواری ) اور یتیم خانہ اطفال (اپنا گھر ) میں قیام پذیر بچوں کو بحثیت صدر کبھی یتیمی کا احساس کو پیدا ہونے نہیں دیا بلکہ انہیں ہر موقعوں پر یاد رکھا انکی ہر ضروریات کا بھی خاص طور سے خیال رکھا اسی لئے وہ ہمیشہ اپنے جنم دن کی خوشی ان بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر مناتے آئے ہیں اور ان بچوں کی جانب سے انہیں ابو کا لقب دیا جانا ہی ان بچوں کے اندر تنویر سیٹھ کی دلی محبت کا بھر پور اظہار ہے، ان اداروں کو مزید تقویت پہنچانے کی خاطر تنویر سیٹھ نے یتیم خانہ نسوان اور یتیم خانہ اطفال کے لئے 2.50ڈھائی کڑوڑ روپیوں کی مالی امداد پہنچائی اس کے علاوہ وزیر وزیر کرناٹک نے پہلی مرتبہ ایس ایس ایل سی اور پی یوسی امتحانات کی تیاریوں میں شفاف اقدامات کرتے ہوئے ایک مثال پیش کی اسی طرح گور نمنٹ اسکول کی طالبات کے لئے اسکرٹ اور شرٹ کی بجائے چوڈی دار یو نیفارم کو لاگو کیا جس کو لیکر اپنے تو اپنے غیر لوگ بھی انکی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ضلع رائچور میں بحثیت ضلع نگران کار وزیر انکی خدمات سے ہر کوئی خوش ہے مزید یہ کہ اوقافی املاک کی ترقی کے پیش نظر انکے فیصلہ ایک تاریخی فیصلے ہیں جنکی وجہ سے آج اوقافی املاک کی بقاء اور حفاظت میں ایک نیا قدم مانا جا سکتا ہے بیاگ لاگ جیسی عظیم اسکیم کے علاوہ ریاست کی مختلف جیلوں میں بند بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کے اقدامات واقعی قابل سراہنا ہیں ،میسور کا جے ایس ایس ادارے جات ملک میں اپنا ایک الگ مقام حاصل کر چکے ہیں اب اس ادارے نے دوبئی میں بھی اپنا ادارہ قائم کرنے جارہا ہے جس میں وزیر کرناٹک تنویر سیٹھ کو ستور مٹھ کے سوامی شیوراتشوارا دیشی کیندرا کی دعوت خاص پر مورخہ21مئی کو مدعو کیاگیا ہے جس کے لئے جناب تنویر سیٹھ صاحب 19 مئی تا 21 مئی دوبئی میں قیام کرینگے۔