آپ کے پاس نہیں ہے ووٹرآئی ڈی کارڈ تو کیسے کریں گے ووٹ ؟ جانیں یہاں
12:23PM Wed 10 Apr, 2019
Share:
لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے کل یعنی 11 اپریل کو ملک کی 20 ریاستوں کی 91 لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کحی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ کیا آپ ایسے ووٹرہیں۔ جن کے پاس ووٹرفوٹو شناختی کارڈ یعنی ووٹرفوٹوآئی ڈی کارڈ نہیں ہے۔ لیکن ووٹرلسٹ میں آپ کانام ہے تویہ خبرآپ کے لیے ہی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرلِسٹ میں آپ کا نام ہیں تو آپ کسی بھی حال میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔آپ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ نیشنل ووٹرسروس پورٹل پراپنانام ووٹرلسٹ میں چیک کرسکتے ہیں۔ اگر ووٹر لِسٹ میں آپ کا نام ہے تو وہ اس ویب سائٹ سے ووٹرسلیپ کا پرنٹ لیے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ ووٹرآئی ڈی کارڈ کی عدم موجودگی کے بعد بھی آپ 13 میں کوئی ایک فوٹو شناختی کارڈ دکھاکرووٹ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے ایسے شناختی کارڈس کی فہرست جاری کی ہے جو آپ پولنگ بوتھ پردکھاکرووٹ کرسکتے ہیں۔ آپ بھی دیکھئے وہ کونسے فوٹوشناختی کارڈس ہیں
پاسپورٹڈرائیورنگ لائنسسسروس آئی ڈی کارڈ(جاری کردہ ریاستی ومرکزی حکومتپین کارڈآدھار کارڈکسی بھی بینک کاپاس بکمنریگاجاب کارڈمحکمہ لیبرکی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ کارڈپنشن کے دستاویزت مع فوٹوالیکشن کمیشن سے تصدیق کردہ ووٹرسلپپوسٹ آفس سے جاری کردہ پاس بککسی بھی پرائیویٹ لیمٹیڈ کمپنی سے جاری کردہ فوٹو شناختی کارڈرکن اسمبلی ورکن پارلیمنٹ کے شناختی کارڈ