ہم نے مسلمانوں کومنتشرکرکے ہندووں کو متحد کردیا: سبرامنیم سوامی
11:49AM Wed 28 Nov, 2018
بی جے پی لیڈراورراجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ کانگریس چاہتی تھی کہ ہندووں کو تقسیم کردیں اورمسلمانوں کو متحد کردیں، اس لئے ہم نے الٹا کردیا اور مسلمانوں کو شیعہ سنی میں تقسیم کرکے ہندووں کو متحد کردیا ہے۔ سبرامنیم سوامی نیوز 18 اردو کے "ایجنڈا تلنگانہ" میں بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مسلمانوں کی خوش آمد کرتی ہے۔
سبرامنیم سوامی نے مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے سے متعلق کہا کہ انہیں بھیک مانگنے کی کیا ضرورت ہے، مسلمانوں نے 600 سال تک ملک میں حکمرانی کی ہے، اس وقت وہ کیا لوٹ مارکررہے تھے؟ انہوں نے کہا کہ مسلمان سرکاری نوکری سے نکل کر باہرکی نوکری کریں، اس سے ملک کا بھی بھلا ہوگا اورمسلمانوں کا بھی بھلا ہوگا۔
(نیوز 18- کی رپورٹ)