دبئی میں آج سے تااطلاع ثانی میٹرو اور ٹرام سروس بند رہے گی: آر ٹی اے
11:57AM Sun 5 Apr, 2020
دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعلان کے مطابق یو اے ای کے سیاحتی اور کاروباری مرکز دبئی میں چلنے والی میڑو ٹرین اور ٹرام سروس اتوار کے روز سے تااطلاع ثانی بند رہے گی۔
گرین اور ریڈ لائن پر دبئی میٹرو کے تمام سٹیشنز بند رہیں گے۔
ادھر دبئی آر ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ دو ہفتوں کے اسٹرلائیزیشن پروگرام کے دوران جن افراد کو گھروں سے نکلنے کی خصوصی اجازت ہے، وہ شہر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے بس سروس بغیر کی فیس کے ادا کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لئے ’’نول‘‘ کارڈ چارج نہیں کیا جائے گا۔
نیز آر ٹی اے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ دبئی ٹیکسی اور اس کے زیر انتظام چلنے والی فرنیچائرڈ ٹیکسی گاڑیاں مجاز مسافروں کو پچاس فیصد رعایت دیں گی۔
دبئی میٹرو کی دیکھ بھال اور آپریشنز کے نگران ادارے ’’سرکو‘‘ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پرچون سٹور چلانے والے اسٹرلائیزیشن مدت کے دوران اپنی دکانیں نہیں کھولیں گے۔
العربیہ اردو