اسکول کے احاطے میں کتابیں، يونيفارم فروخت نہ کی جائیں : ہائی کورٹ

06:27AM Wed 3 May, 2017

دہلی ہائی کورٹ نے اسکول کے احاطے میں کتابوں اور یونیفارم کی فروخت جیسی تجارتی سرگرمیوں پر روک لگانے کے معاملے میں سختی دکھاتے ہوئے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ بورڈ سے وابستہ اسکول ان سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔کارگزار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس انو ملہوترا کی ڈویژنل بنچ نے کہا کہ سی بی ایس ای نے حال ہی میں اس تناظر میں سرکلر جاری کیا ہے اور اس پر عمل کیا جانا چاہئے۔بنچ نے سماجی کارکن سنیل پوکھریال کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا، ہم درخواست نمٹانے کے ساتھ ساتھ سی بی ایس ای کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ادارہ قانون کی پاسداری کرے۔