عبدالعزیز کے پی سی سی جنرل سکریٹری نامزد
02:37PM Sun 31 Dec, 2017
بنگلورو۔(راست) آل انڈیا کانگریس کمیٹی( اے آئی سی سی) کے صدر راہل گاندھی کی ہدایت پر پارٹی کے جنرل سکریٹری جناردھن دویدی نے شہر بنگلور کے عبدالعزیز کو کے پی سی سی جنرل سکریٹری نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ عبدالعزیز صاحب کو ہدایت دی گئی ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں کانگریس کو سماج کے ہر طبقات میں مقبول کرنے اپنی صلاحیتوں کااستعمال کریں۔