وزیر صحت و خاندانی بہبود کے آر رمیش کے ہاتھوں ڈیالیسس یونٹ کا افتتاح

01:31PM Thu 2 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر صحت وخاندانی بہبود کے آر رمیش کمار کے ہاتھوں آج متی کیرے کے جے پی پارک میں ایم ایل اے فنڈ سے تیار ڈیالیسس یونٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ 7؍ کروڑ روپیوں کے تخمینہ سے 16بستروں پر مشتمل اس ڈیالیسس یونٹ میں مقامی غریب ومتوسط طبقے کے لوگوں کو مناسب شرح پر طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ جہاں پر فٹنس سنٹر بھی قائم کیاگیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ آدھار کارڈ سے مربوط یونیورسل ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق مختلف طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے جن پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ معاہدہ ہواتھا، انہیں واجب الادا رقم فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منی رتنا نے بتایاکہ علاقہ میں جنرک میڈیکل شاپ کے قیام کی درخواست پر وزیر موصوف نے موثر ردعمل ظاہر کیا ہے۔