افسر کی موت پر تعزیت
03:47PM Thu 18 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر برائے بلدی انتظامیہ ایشور کھنڈرے نے محکمۂ شہری رسد وخوراک کے کمشنر وسینئر آئی اے ایس افسر انوراگ تیواری کی ناگہانی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے بتایاکہ وہ ایک دیانتدار افسر تھے، اور بیدر میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے مرحوم کے ورثاء کو تعزیت پیش کی ہے۔