ریاستی اقلیتوں کے مسائل پر کانگریس لیجس لیچر پارٹی اجلاس میں غور کرنے سدارامیا کا وعدہ

03:22PM Thu 18 Dec, 2014

بھٹکلیس نیوز/81 دسمبر ،14 بیلگاوی (نامہ نگار)ریاست کے اقلیتوں کے مسائل پر کانگریس  لجس لیچر پاٹی  کے آئندہ اجلاس میں خصوصی طور پر غور و فکر کیا جائے گا ، یہاں سورنا سودھا میں اسمبلی اجلاس سے قبل سی ایل پی اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ریاستی وزیر اعلی سدارامیا نے اس بات کا یقین دلایا ،بتا یا جا تا ہ کہ سی ایل پی اجلا س میں جب بیلگاوی شمال کے رکن اسمبلی جناب فیراز سیٹھ نے اقلیتوں کے متعدد مسائل  کو اٹھایا ،جس میں خصوصی طور پر ایم اے  فنڈ کا 25/فیصد حصہ  متعلقہ حلقہ کے اقلیتوں کی ترقی کے لئے منظور  کرنے کا مشورہ دیا اور راشن کے دکانوں کو چلانے میں بھی کچھ اقلیتوں کو ترجیح دینے کی وکالت کی، معلوم ہو ا ہے کہ کچھ مسلم لجس لیچر س  نے اوقاف کے معاملات میں نامزد کئے گئے ضلع وقف مشاورتی کمیٹیوں کے صدور کے ناموں پر اعتراض کیا علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہوا کہ ریاستی وقف بورڈ کے طریقہ کار اور کام کاج بھی چند مسلم لجس لیچر نے عدم اطمینان اظہار کیا ہے، معتبر ذرائع سے معلوم لجس لیچر کو وعدہ کیا کہ ریاست کے اقلیتوں  کی ہمہ جہت ترقی کے لئے  سال 2015-16 کے بجٹ کا خیال کرتے ہوئے  مسلم لیجس لیچر سے گفتگو کے بعد جو مشورے تجاویز  سامنے آئیں گے اس پر عمل کرنے کی سنجید گی کے ساتھ کو شش کی جائے گی اور سی ایل پی اجلاس میں بھی اس پر غور و فکر کے لئے موقع دیا جائے گا ،بتایا جاتا ہے کہ اکثر  لجس لیچر نے آشریا اور دیگر ہاؤزنگ اسکیموں کو روبہ عمل لانے متعلقہ قانون میں ترمیمی بل کا مطالبہ کیا  ،علاوہ ازیں چند مشغولیات کے سبب ایم ایل ایز میں ضرور ناراضگی پیدا ہو ئی ہے ، جسے دور کیا جا سکے اور خود انہیں ملاقات کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔ ع،ح،خ