جائیداد کا تنازعہ شوہر نے بیوی اور بچوں کا قتل کرکے خودکشی کرلی

03:12PM Sun 20 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ داونگیر ضلع میں ایک شوہر نے جائیداد کے تنازعہ سے مایوس ہوکر بیوی اور دوبچوں کا قتل کرنے کے بعد خود بھی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس ہیڈ کوارٹرس سے ملی اطلاع کے مطابق چنا گری تعلقہ بسوا پٹن پولیس تھانہ کی حدودمیں آنے والے بیلا لاگیرے دیہات کا رہے والا 35سالہ پالکاشی سوامی ایک کسان تھا اور زمین جائیداد کو لیکر بڑے بھائی نریندر سوامی کے ساتھ تنازغہ چل رہا تھا اور اس تنازعہ کولیکر وہ کئی مرتبہ جھگڑا بھی کیا تھا اور یہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے ۔پالکاشی سوامی نے کھیتی کے لئے بینک سے دو لاکھ روپیوں کا قرضہ حاصل کیا تھا اور اسے قرضہ کے لئے زیادہ سودبھی ادا کرنا پڑتا تھا ۔اس لئے پالکاشی سوامی اس تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرکے اس سے ملنے والی رقم سے قرضہ ادا کرکے دوسرا کوئی کام شروع کرنا چاہتا تھا۔مگر نریندر سوامی کو یہ بات پسند نہیں تھی اور گذشتہ رات کو بھی دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ دوسری طرف پالکاشی سوامی کے بیمار والدین بھی ساتھ رہتے تھے۔ پالکاشی سوامی کی بیوی 26سالہ ششی کلا خدمت کرتے ہوئے مایوس ہوچکی تھی اور شوہر سے ہر دن جھگڑا کرتی تھی۔ پالکاشی سوامی چارو ں طرف سے پریشان تھا اور والدین کو رشتہ داروں کے گھر چھوڑنے کے بعد گھر لوٹتے وقت کیک خریدا اور اس میں زہر ملا کر بیوی ششی کلا ۔ 8سالہ کارتک اور 6سالہ ورشی کو کھلا کر قتل کردیا اور خود پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ صبح کافی دیری تک مکان کا دروازہ نہ کھولنے پر پڑوسی لوگوں کو شعبہ ہوا اور پولیس تھانہ میں اطلاع دی۔ پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر مکان کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوکر ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال بھیجا۔