مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کی طرف سے موجودہ حالات کے پیش نظر اہم ہدایات؛ اپنی رقم نکالنے کے لیے پانچ بینکوں میں سہولت

12:26PM Tue 14 Apr, 2020

بھٹکل: 14 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں حالات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پھر ایک بار لاک ڈاؤن کے مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے اس لیے حالات کو دیکھتے ہوئے مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ ڈیزاسٹرمینجمینٹ ایکٹ کے تحت سرکاری محکمہ کے علاوہ کسی بھی فرد کو اپنی طرف سے کورونا واۂرس covid - 19  سے متعلق کوئی خبر (ویڈیو آڈیو وغیرہ) پوسٹ یا اس کو فاروڈ کرنا سخت منع ہے اور یہ قابل سزا جرم ہے  *واٹساپ گروپ ایڈمن*  " اس پر خصوصی توجہ دیں لاک ڈاؤن کے ان ایام میں والدین کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کے فارغ اوقات کو لغویات میں  ضائع ہونے نہ دیں  اور فرصت کے ان ایام کو کارآمد بنانے کی فکر کریں  مفید مشغولیات کے سلسلہ میں ان کی رہنمائی کریں گھروں میں  باجماعت پنج وقتہ نمازوں اور روزانہ تلاوت کی پابندی کریں اور ہمیشہ باوضو رہنے کی کوشش کریں اور اپنے ماتحتوں کو بھی اس کی تاکید کریں وضو کرتے ہوئے فرائض وضو کے ساتھ سنتوں کا بھی مکمل طور پر اہتمام کریں ، کلی، غرغرہ، ناک میں اچھی طرح پانی پہنچانا وغیرہ وغیرہ موجودہ حالات میں کسی طرح کی ایمرجنسی سروس کے لئے متعلقہ سرکاری محکمہ سے گذشتہ دئیے گئے نمبرات پر رجوع کریں مزید ضرورت پڑنے پر  مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کے ذمہ داران سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے موجودہ حالات میں اپنی طرف سے کوئی ایسا میسیج وائرل نہ کریں جو معاشرے میں کسی بھی طرح کی پریشانی، انتشار، اور کنفیوژن کا سبب بنے کوئی اہم بات یا کوئی واقعہ پیش آئے تو تنظیم کے ذمہ داران کو اس سے مطلع کریں   تنظیم کی طرف سے  باضابطہ  تحقیق کے بعد اس ضمن میں میسج پوسٹ کیا جائے گا تاکہ غیر ضروری میسیجز کی وجہ سے عوام الناس کو پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے مجلس اصلاح وتنظيم کے  ذمہ داران یا تنظیم کے نامزد کردہ نمائندوں کے علاوہ تنظیم کے نام سے انفرادی یا اجتماعی طور پر کسی قسم کی  وصولی کا کام بالکل نہ کریں  اس طرح کی شکایت ملنے پر تحقیق کے بعد خاطی کے خلاف کارروائی کی جائے گی بھٹکل کے تمام جائداد مالکان سے مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل دردمندانہ اپیل کرتی ہے کہ موجودہ ایمرجنسی کے حالات کے مدنظر ماہ اپریل و مئی 2020  ( دکان  مکان  ہوٹلس آفسس) کے دو مہینے کے کرایوں کو معاف کریں   گذشتہ کچھ عرصہ سے  بالخصوص مقامی کاروباری حالات بہت خستہ ہیں مزید لاک ڈاؤن نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہےآپ کے اس اقدام سے کرایہ داروں کو  کچھ راحت ملے گی اور آپ بھی خدا کی طرف سے بڑے اجر و ثواب کے مستحق قرار پائیں گے انشاءاللہ واٹساپ پر آج کل بعض لذیذ کھانوں کے اشتہارات نظر آتے ہیں  مالدار آرڈر کرکے منگوا لیتے ہیں لیکن بہت سے غریب جنھیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے واجبی کھانے کی اشیاء بھی بمشکل فراہم ہوتی ہے انھیں اس سے تکلیف ہوتی ہے  نیز اسطرح کے حالات میں ہمیں اپنی طرزِ زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے  کھانے پینے وغیرہ میں بھی سادگی اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے لاک ڈاؤن   کی میعاد  میں 3 مئی 2020 تک کی توسیع کی گئی ہے اس پورے عرصے میں ہیلتھ ایمرجینسی کے اصولوں اور تنظیم کی ھدایات کی مکمل پابندی کرتے ہوئے اپنے آپ کو گھرمیں رہنے کا پابند بنائیں اور گھروں سے باہر نکل کر خود اپنے اور دوسروں کے لئے مصیبت کا سبب نہ بنیں اس مشکل وقت میں اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی کوشش کریں،  نماز تلاوت و  یومیہ اذکار کا اہتمام کریں اور اپنے ماتحتوں کو اس کا خصوصی طور پر اہتمام کرائیں، اور اللہ رب العزت سے لو لگا کر دعاؤں کا اہتمام کریں کہ اللہ تعالیٰ جلد سے جلد پورے عالم کو اس وبا سے خلاصی عطا فرمائے   بینک کھاتوں سے رقم گھر پر طلب کرنے کے تعلق سے بھی مجلس اصلاح و تنظٰم نے ہدایات جاری کیں ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔ الحمد للہ مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل نے اس سلسلے میں اسسٹنٹ  کمشنر بھٹکل اور بینک کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے بذریعہ فون موصول ہونے والی درخواست پر بینک کی طرف سے نقد رقم ان کے گھر پہنچا دی جائے گی فی الحال  5 بینکوں سے طئے شدہ گفتگو کے مطابق  مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ ان بینکوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے بینکوں کے گاہکوں کو متعلقہ بینک کے نمبرات پر فون کرنا ہو گا جس کے بعد بینک کا اسٹاف یا تنظیم کا منتخب کردہ نمائندہ آپ سے مل کر ضروری کاغذی کاروائی کے بعد نقد رقم آپ تک پہنچانے کا اہتمام کرے گا   1( اسٹیٹ بینک آف انڈیا SBI  Bhatkal 08385 227538 9449339755 _____________________   2( دی بھٹکل اربن کوآپریٹو بینک The Bhatkal urban co- operative bank 08385 226432 9880730434 ___________________ 3( اکسس بینک Axis Bank 7406288801 9538680579 ____________________ 4) آئی سی آئی سی آئی بینک ICICI bank 9324903009 _____________________ 5)  اسلامک ویلفیر سوسائٹی بھٹکل Islamic welfare society Bhatkal 08385 226601 سوسائٹی کے اس نمبر پر صرف بذریعہ واٹساپ آپ مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کریں ضروری کاغذی کاروائی کے بعد سوسائٹی کے اسٹاف کے ذریعے رقم آپ تک پہنچائی جائے گی    *Islamic Welfare Society Bhatkal*.  Due to the *COVID -19* pandemic - Health Emergency, We could not continue our services. For *Cash at Home Services* reach us on WhatsApp at *+918385226601* between *10:30am to 12:30pm* in prescribed format. If you have a cheque attach cheque photo with your signature. *Date: ............................* *Mobile No.: ............................................* *Account No.: ..........................................* *Name: .......................................................* *Amount: ...........................* *Delivery Address: ................................................................................................* *Signature: .....................................................* Islamic Welfare Society wishes you good health.