اجودھیا میں بجرنگ دل کے شوریہ کیمپ میں نفرت کی ٹریننگ، سامنے آئیں تصویریں

03:17PM Mon 23 May, 2016

ایودھیا۔ یوپی کے ایودھیا میں منعقد بجرنگ دل کے سالانہ شوریہ تربیتی کیمپ کی تصاویر سامنے آنے سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں یہ تنظیم اپنے کارکنوں کو رائفل اور تلوار چلانا سکھا رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ رائفل اور تلوار چلانے کی ٹریننگ کے لئے ڈمی کے طور پر جن لوگوں کو نشانے پر لیا جا رہا ہے، انہیں داڑھی اور مسلم ٹوپی پہنائی گئی ہے۔ بجرنگ دل نے جہاں اس طرح کے کیمپ کو اپنا معمول کا نظم بتایا ہے وہیں حزب اختلاف کی جماعت اس میں اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے یوپی کی فضا خراب کرنے کی بی جے پی کی سازش سے تعبیر کر رہی ہے۔ کیمپ کے آرگنائزر منوج ورما نے کہا کہ یہ بجرنگ دل کا سالانہ پروگرام ہے تاکہ کارکن معاشرے اور قوم کے لئے خود کو وقف کر سکیں۔ سی پی آئی لیڈر عمیق جامعی نے فیس بک پر لکھا کہ بابری مسجد کے نزدیک بجرنگ دل کی سالانہ ٹریننگ اگلے اسمبلی کے لئے ماحول پیدا کرنے کے لئے ہے۔ پولیس کو اس سے سختی سے نمٹنا چاہئے۔ مرکزی حکومت کو بھی ایسی آرمس ریہرسل پر موقف صاف کرنا چاہئے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ٹریننگ میں دشمن داڑھی اور ٹوپی میں ہیں تو وہ کون لوگ ہیں مودی جی؟