ریاست میں لسانی پالیسی پر بہت جلد فیصلہ ۔رتناکر
03:45PM Mon 1 Dec, 2014
بھٹکلیس نیوز/ یکم دسمبر ،14
منگلورو(نامہ نگار)ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم کمنے رتناکر نے سمدرشی ویدیکے نگر کے وی وی کالج میں ریاستی پرائمری و ہائی اسکول تعلیم کے تعلق سے وزیر اعلی تعلیم کے ساتھ منعقد ایک خصوصی مباحثہ میں خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ریاست میں تعلیمی میڈیم لسانی پالیسی کے تعلق سے اگلے دو مہینوں میں واضح فیصلہ لیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ریاست میں کنڑا میڈیم لازمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت کا بھی یہی موقف ہے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی اس لئے آئین میں ترمیم ضروری ہے ،انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعلی سدارامیا نے ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کو خط لکھ کر ان کا موقف طلب کیا ہے ، اسکے علاوہ پڑوسی ریاستوں کیرلا، تمل ناڈو،آندھرا پردیش ،مہاراشٹرامیں زبان کے اطلاق کے تعلق سے جائزہ لیا جا رہا ہے ،اس سلسلہ میں 4/دسمبر کو ادباء لسانی ماہرین کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ،کمنے رتناکر نے بتایا کہپانچویں جماعت سے آٹھویں جماعت کے درمیان پبلک امتحان منعقد کرنا ضروری ہے اس میں کامیاب ناکام کا سوال نہیں بلکہطلباء کی تدریس میں حالت کیسی ہے اس پر اساتذہ ووالدین کو غور کرنا ہے اس سلسلہ میں ماہرین تعلیم کی رائے حاصل کی جائے گی ۔
ع،ح،خ