گوڈسے حب الوطن تھے، حب الوطن ہیں اور حب الوطن رہیں گے... پرگیہ ٹھاکر

11:31AM Thu 16 May, 2019

مدھیہ پردیش کے بھوپال سے بی جے پی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو حب الوطن قرار دیا ہے۔ پرگیہ نے کہا کہ ’’ناتھو رام گوڈسے حب الوطن تھے، حب الوطن ہیں اور حب الوطن رہیں گے۔‘‘ پرگیہ نے مزید کہا کہ ’’ناتھو رام گوڈسے کو دہشت گرد کہنے والے لوگوں کو خود کے اندر دیکھنا چاہیے، ایسے لوگوں کو انتخابات میں جواب ملے گا۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار اور مکّل ندھی میّم پارٹی کے سربراہ کمل ہاسن نے کہا تھا کہ ’’آزاد ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا اور اس کا نام ہے ناتھو رام گوڈسے۔‘‘