بچو ں کی اموات سے  ولادت کے لئے بھرتی ماؤں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں: رمیش کمار

04:09PM Tue 29 Aug, 2017

کولار(بھٹکلیس نیوز):۔ضلع کے نگران کار وزیر کے آر رمیش کمار نے کہا کہ سرکاری ایس این آر اسپتا ل میں بچو ں کی اموات کولیکر ولادت کے لئے شامل ہوئیں ماؤں کو یا حاملہ عورتوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کئی وجوہات کی بنا پر اسپتال میں نوزائیدہ بچو کی موت ہوئی ہے اور اس تعلق سے الیکٹرانکس میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں من گھڑت خبروں کو نشر کرکے یا خبروں کو شائع کرکے اسپتال کا نام بد نام کررکھاہے اور اب کئی خواتین میں خوف پیدا ہوگیا ہے اور اب حاملہ عورتیں اس اسپتال میں بھرتی ہونے سے ڈر نے لگی ہیں ۔اسپتال میں بچوں کی موت دماغ کی کمزوری ۔ وقت سے پہلے بچو ں کی پیدائش ۔ پانی میں فلورائڈ شامل ہونے۔نیوٹریشن کی کمی اور دیگر کئی وجوہات کی بنا پر بچوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہر سال ایک ہزار بچوں کی پیدائش میں سے کم سے کم 30سے 40بچوں کی موت ہوتی ہے ۔ جولائی کے ماہ میں اس اسپال میں جملہ 425بچو ں کا جنم ہوا تھا اور ان میں صرف دو بچوں کی موت ہوئی تھی۔ ریاست میں اور ہندوستان میں ہر ایک ہزار بچوں میں 40بچے فوت ہوتے ہیں۔ ایک عورت کافی دیر سے اسپتال میں بھرتی ہوئی تھی اورپیٹ میں بچہ فوت ہوچکا تھا۔ جیسے ماؤں کو پتہ چلتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں تو زنانہ ڈاکٹروں سے رابطہ قائم کرکے ان سے صلاح مشورے لینے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کیا گیا تو ماں اور بچہ کی طبعیت اچھی رہے گی اور ولادت کے موقعہ پر کسی بھی طرح کی کوئی پرشانی نہیں ہوگی۔ اس اسپتال کو کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈس حاصل ہوچکے ہیں اور یہ اسپتال ہندوستان کے بہترین اسپتالوں میں سے ایک اسپتال ہے ۔میڈیا یا لوگوں کی باتوں پر اعتماد نہ کیا جائے اور اس اسپتال میں تمام جدید سہولیات دستیاب ہیں ۔تمام ڈاکٹرس ۔ نرس اور اسٹاف ایمانداری سے کام کرہا ہے اور کسی بھی ملازم سے کوئی غفلت نہیں ہوئی ہے۔