گرام پنچایت ملازمین سنگھا کا چھٹہ سالانہ اجلاس
10:30AM Thu 18 Jul, 2013
گرام پنچایت ملازمین سنگھا کا چھٹہ سالانہ اجلاس
بھٹکلیس نیوز /18جولائ 13
بھٹکل/(رضوان گنگاولی)گرام پنچایت ملازمین کے تعلقہ سطح پر چھٹہ سالانہ اجلاس یہاں شرالی میں منعقد ہوا۔پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے سی آئی ٹی یو کے ریاستی نائب صدر بالا کرشنا شٹی ملازمین کے حقوق بابت اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرگرام پنچایت ملازمین ایک ہوکر اپنی آواز کو اٹھائے گے تو بہت جلد ان کی مانگوں کو پورا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اس موقع پر تعلقہ گرام پنچایت ملازمین سنگھا کے صدر مسٹر دامودر نائک نے صدارتی خطاب کیا۔مہمان خصوصی اڈپی گرام پنچایت ملازمین سنگھا کے صدر وینکٹیش کونی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور ایک مہمان خصوصی اتر کنڑا ضلع کمیٹی کے صدر سبھاش نے افتتاحی کلمات پیش کیا۔روہی داس نے استقبالیہ پیش کیا۔اس موقع پر بھٹکل تعلقہ گرام پنچایت ملازمین کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔