جموں وکشمیر: پولنگ افسرکوآیا تھا ہارٹ اٹیک، سی آرپی ایف جوان نےخود 'ڈاکٹر' بن کرایسے بچالی جان

04:25PM Sat 20 Apr, 2019

جموں وکشمیرمیں جمعرات کو ہوئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ایک سی آرپی ایف جوان نے اپنی سمجھ بوجھ اوردانشمندی سے ایک کشمیری الیکشن افسرکی جان بچائی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے بچپورا کےایک ووٹنگ مرکزمیں تعینات 28 بٹالین کےکانسٹبل سریندرکمارنےدیکھا کہ وہاں موجود الیکشن افسراحسان الحق کی طبعیت خراب ہورہی ہے۔ انہیں ابتدائی طبی مدد دی جارہی تھی، جب وہ اچانک بے ہوش ہوکرگرگئے۔ ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے ٹریننگ ملے 50 سی آرپی ایف جوانوں میں سے ایک سریندرکمارنےایمرجنسی نمبروں پرکال لگائے، لیکن کہیں سے بھی فوری طورپرکوئی مدد نہیں مل پائی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے سینئرافسرڈاکٹرسنید خان سے مدد مانگی۔
 دراصل احسان الحق کوہارٹ اٹیک آیا تھا۔ اگلے45 منٹ تک سریندرکمارنےفون پرڈاکٹرخان کے مشورے کے مطابق احسان الحق پرسی پی آراورمنہ سے منہ میں سانس دینے کا عمل کیا۔ ڈاکٹرکے حکم کے مطابق سریندرکمارنے 30 سی پی آراورتین بارمنہ سے منہ میں سانس دیا۔ 10 بجے کے بعد ایمبولینس آئی اوراحسان الحق کواسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وقت پردیئےگئےعلاج سے ان کی جان بچ گئی۔