اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں ادبی و ثقافتی  مقابلوں کاانعقاد

03:27PM Tue 10 Dec, 2019

بھٹکل: 10 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول (آئی اے یو ایچ ایس) میں آج صبح نو بجے اسلامیہ اینگلو اردو ھائی اسکول کے طلباء کے مابین ادبی وثقافتی مقابلوں کاانعقاد عثمان حسن ہال میں ہوا ۔ جلسہ کاآغاز محمد عاکف ابن الیاس شیخ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد استقبالیہ کلمات جناب شبیردفعدار(صدرمدرس آئی.اے.یو.ایچ)نے پیش کئے۔ مولانا شاہین قمر ندوی نے مہمانوں کاتعارف پیش کیا،اسکے بعد طلباء کے مابین قرآت نعت،غزل اوراردو،انگریزی،کنڑا،زبانوں کے علاوہ دینیات  پر تقاریر اور چالیس احادیث کا  مقابلہ ہوا ۔ان مقابلوں  میں جملہ 32طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلوں کے بعد مہمان خصوصی حضرت مولاناعبدالعلیم خطیب ندوی(امام و خطیب جامع مسجد،بھٹکل)نے خطاب کرتے ہوئے انجمن کی تاریخ کاتذکرہ کرتے ہوئے  بانیان انجمن قربانیوں کا تذکرہ کیا اور آج کے پروگرام میں شریک طلباء کی ہمت افزائی کرتے ہوئے بہترین پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ اساتذہ کی ذمہ داری کی اہمیت پر بہت اہم باتیں بیان کیں۔ آخر میں صدر جلسہ جناب عبدالرحیم پٹیل(رکن انتظامی انجمن حامئی مسلمین،بھٹکل)نے تعلیم کی اہمیت پرزور دیتے ھوئےکہاکہ تعلیمی ایام میں اس کی قدر کریں ، انہوں نے طلبہ کو محنت کرنے پرزور دیااور خاص کر موبائل سے اپنے آپ کودور رکھنے پرزوردیا اور کئی واقعات بیان  کیا۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد پر اساتذہ کو مبارکبادی سے نوازا۔ اجلاس کے بعد ان مقابلوں میں اول،دوم اورسوم آنے والے طلبہ کے ناموں کااعلان کیا گیا۔کلمات تشکرجناب نذیر حلویگر(صدرمدرس نوائط کالونی اسکول)نے پیش کئے جبکہ نظامت کے فرائض جباب عبدالرشید مرزانکروعبدالحفیظ ندوی نے انجام دئے۔