انفال گروپ کے صدر دفتر میں لگی آگ؛ تقریباً پانچ لاکھ کا نقصان
02:35PM Mon 18 Jul, 2016
بھٹکلیس نیوز / 18 جولائ، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) یہاں نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد کے قریب واقع انفال کے صدر دفتر میں گزشتہ رات آگ لگ جانے سے دفتر کے اندر موجود تمام ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے،جس کے نقصان کا تخمینہ قریب پانچ لاکھ روپیوں سے لگایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کل رات بھٹکل ٹاؤن پی ایس آئی کوڈگونٹی اپنے راؤنڈ پر تھے کہ انفال کے دفتر سے انہیں دھواں نکلتا دکھائی دیا جس کے بعد انہوں نے دکان مالک کو فون کر کے اس کی اطلاع دی اور ساتھ ہی انہوں نے فائر بریگیڈ کو بھی فون کیا جس کے بعد فائر بریگیڈ عملہ پہنچا اور آگ کو بجھا دیا۔ تاہم اس وقت تک دفتر کے اندر موجود کمپیوٹر، ایک اے سی، سی سی ٹی وی کیمرے، کیمرے کاسسٹم، ٹیبل، کرسیاں، صوفہ، دیگر ساز و سامان وغیرہ سب کچھ جل کر خاک ہوچکا تھا، آگ لگنے سے تمام حساب کتاب اور دیگر ضروری کاغذات بھی جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع پا کر دکان مالکان رات کو ہی موقع واردات پر پہنچے اور ان سب چیزوں کا جائزہ لیا ،بتایا گیا ہے کہ آگ انورٹر میں شاٹ ہونے کی وجہ سے لگ گئی تھی۔