انجمن پی یو کالج کے سالانہ اجلاس کا انعقاد
04:28PM Sun 29 Dec, 2019
بھٹکل: 29 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن پی یو کالج کا سالانہ اجلاس آج صبح انجمن کالج کیمپس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سرپرست انجمن جناب محسن شابندری صاحب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو مفید نصیحتیں کیں،انہوں نے طلبہ کو اپنے ہدف کا تعین کرنے اور اس کے لیے کوششیں کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی طالب علم محنت کرتے ہوئے اپنے ہدف کے پیچھے لگا رہتا ہے وہ ایک نہ ایک دن اپنی منزل کو ضرور پاتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر انعام حاصل کرنے والے اور دیگر طلبہ کو مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ اس موقع پر جناب محمد جعفر دامدا صاحب (سابق صدر مرکز النوائط ابوظبہی) جناب ایس ایم مقبول صاحب وغیرہ نے بھی اپنے خیالات ظاہر کیے۔
اجلاس کا آغاز حسن رباح کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد سمعان نے نعت پیش کی۔ اشہم موٹیا نے استقبالیہ کلمات پیش کیے ۔ کالج پرنسپال جناب یوسف کولا نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی ۔نائب پرنسپال جناب عبدالرحیم خان کے شکریہ کلمات پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔اجلاس کی نطامت اسماعیل کاکڑے اور عریش صدیقہ کر رہے تھے۔
اجلاس میں پرنسپال جناب یوسف کولا صاحب کو کو قاضیا ابراہیم صاحب کی جانب سے گرانقدر انعام سے نوازا گیا۔ شعبہ ثقافت و ریاضت اور دیگر شعبوں میں نمایاں طلبہ کو انعامات سے نوازاگیا اور کئی خصوصی انعامات بھی دیے گئے۔
ڈائس پر انجمن حامئی مسلمین کے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابندری ،کالج بورڈ سکریٹری جناب محسن شابندر صاحب اور دیگر موجود تھے۔