حنیف آباد کراس پر کنکشن روڈ فراہم کرنے کی مانگ کو لے کر عوام کا احتجاج

04:08PM Wed 25 Dec, 2019

بھٹکل: 25 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حنیف آباد کراس کے قریب جاگٹ بیل میں اہم مقام پر کنکنش روڈ فراہم نہ کرنے سے عوام نے تعمیری کام کو روک کر احتجاج درج کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ وینکٹاپور سے تینگن گنڈی تک ڈیوایڈر تعمیر کرنے سے اس کے درمیانی کراس سے شاہراہ کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے جس سے یہاں موجود افراد اور طلبہ وغیرہ کو کافی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے میں اگر جاگٹ بیل کا ڈیوائیڈر کاٹ کر راستہ فراہم کیا جاتا ہے تو عوام کو آسانی ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر ہیبلے گرام پنچایت ممبر سید علی، جالی پنچایت ممبر آفتاب وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پرموجود آئی آر بی کمپنی کے ملیکارجن نے یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبہ کو اعلیٰ افسران تک پہنچائیں گے۔