گوری لنکیش قتل کا معاملہ خطرناک غنڈے گریش کے چھ ساتھیوں سے پوچھ تاچھ

03:24PM Sat 16 Sep, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ صحافی اور متفکر گوری لنکیش قتل معاملہ کی جانچ رہے خصوصی ٹیم اسکواڈ (ایس آئی ٹی ) نے ایک خطرناک ملزم 45 سالہ گریش عرف گری گینگ کے چھ ساتھیوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کررہا ہے ۔ایس آئی ٹی نے گوری لنکیش کے مکا سے دو سی سی ٹی وی اور وہاں دیگر مکانات اور عمارتوں کے باہر لگے سی سی ٹی وی کے فوٹیج سے پتہ چلا کہ قتل کی واردات کے دن اور اس سے قبل گریش گینگ کے ساتھیوں کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسی وجہ سے گریش کے ساتھیوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ گریش قتل کے الزام میں وجیاپورہ کی سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور اسے سخت نگرانی اور دوسری کوٹھری میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے گریش کو بھی باڈی وارنٹ پر لیکر پوچھ تاچھ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔گریش نے بھی ایک زمانہ میں اپنی گینگ بنا کر کئی جر م کئے تھے اورپولیس کیلئے سردرد بنا تھا اور اسے گرفتار کرنے کے لئے کئی دنوں کا عرصہ لگا تھا۔اس کے گینگ کے خلاف جملہ 52سنگین جرائم کی وارداتیں درج ہیں۔گریش نے ریل اسٹیٹ کا دھندہ کرنے والے دوافراد کا قتل کرنے کے ساتھ ہی سپاری لیکر دو صنعت کاروں کا اغوا کرکے ان کا قتل کیا تھا۔ اس نے اپنے گینگ کے ذریعہ کئی جرائم کرانے کے ذریعہ لوگوں میں دہشت میں پھیلا رکھی تھی۔اسے گرفتار کرنے کے لئے اس کے بارے میں جانکاری اور تفصیلات دینے والے کو پانچ لاکھ روپیوں کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ گریش کو آج بھی سر سے لیکر قدموں تک زنجیر یں ڈالی گئی ہیں۔ اس نے رقم لیکر کئی مکانوں اور دکانوں کو بھی خالی کرایا تھا۔اس کے گینگ میں تیز نشانہ باز بھی شامل ہیں اور گریش آج بھی جیل میں رہ کر دکانداروں اور صنعت کاروں سے ہفتہ وصول کرتا ہے اور رقم نہ دینے پر کئی رکاوٹیں کھڑی کردیتا ہے ۔اس کے گینگ کے کئی ساتھی تمام انتخابات میں امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلایا کرتے تھے اس کے لئے بڑی رقم حاصل کی جاتی تھی۔ بعض اوقات پر کئی امیدواروں کا اغوا کرکے ان کی نامزدگیوں کو واپس لینے کے لئے مجبور کیا گیا تھا۔ کئی مرتبہ اس گینگ نے امیدواروں کی بیویوں اور بیٹیوں کا بھی اغوا کیا تھا۔ اس گینگ کی وجہ سے ہی گوری لنکیش کا قتل کیا گیا ہے اس تعلق سے جانچ جاری ہے۔