پوپ فرانسس نے اسلحہ سازوں کو بھی برسلز حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا

01:50PM Sat 26 Mar, 2016

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے برسلز حملوں کی مزمت کرتے ہوئے اسلحہ سازوں کو بھی ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ایسٹر سے قبل اٹلی میں دعائیہ تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مسلمان، عیسائی ، ہندو سب خدا کی مخلوق ہیں اور آپس میں بھائی ہیں، ہم پرامن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں لیکن دہشتگرد خون ریزی اور بے امنی چاہتے ہیں۔ برسلز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسلحہ بنانے والے بھی ان حملوں کے ذمہ دار ہیں ،بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منگل کے روز ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر حملے میں 31 افراد ہلاک اور ڈھائی سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے