ماحولیات ، جنگل اور جنگلی جانوروں کی تحفظ صرف سر کار ی اداروں کی نہیں بلکہ تمام باشندو ں کی ذمہ داری ہے ، ممتا
03:25PM Fri 4 Aug, 2017
رام نگرم ( بھٹکلیس نیوز) قومی جنگلات قوانین کے تحت 33فیصد جنگلات کا ہو نا لازمی ہے ریاست میں اب صرف 21,8فیصد ہی جنگلات ہیں ۔آبادی میں اضافے کے سبب جنگلات کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔ اگر یہ سلسلہ آنے والے سالو ں تک مزید جاری رہا تو ماحو لیاتی بر بادی کے خو د ذمہ دار ہو ں گے ۔یہ بات لائن کلب آف پد مانابھا نگر کی خازن ممتا سندرر اج نے سر کار ی کنڑ ا اسکو ل میں پو دو ں کی شجر کاری اورنو ٹس بک کی تقیم کے مو قع پرتقر یر کر تے ہو ئے کہی ہے ۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ ماحولیا ت کی حفاظت کے لئے عوام کا تعاون لازمی ہے ۔ لہذا ہر شہری اور باشندوں کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ ماحو لیات کے تحفظ کے لئے کمر بستہ ہو جائیں ، جہاں کہیں خالی جگہ ہو وہاں پر شجر کاری کی جائے ۔ قدرت نے زمین انسانو ں کے لئے بنائی ہے اور اس زمین پر پیدا ہو نے والے پیڑ پودے انسانوں کے محافظ ہیں لیکن ہو س کا پجاری انسان اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مارنے پر تلا ہو ا ہے ۔ انسان اپنی زندگی کو سبز بنانے کے لئے چاہئے کہ وہ قدرت کے بنائے گئے قوانین کا احترام کر ے اور جنگلات کی حفاظت کے لئے آگے آئے ۔ قدرت نے انسان کے لئے نہ صرف عمدہ اور صحت مند غذا کا انتظام کیا ہے بلکہ اس سے بھی کہیں بڑھکر انسان کی صحت اور نشو نما کے لئے جنگل پیڑ پودے وغیر ہ کو انسانوں کے تحفظ کے لئے بنایا ہے ۔ قدرت نے جس نظام کوانسان کی نشو نما او ر صحت کے پیدا فر مایا ہے انسان ہے کہ قدرت کی اس دولت اور کو اپنے مفاد کے لئے بے دردی کے ساتھ تباہ و بر باد کر تا جا رہا ہے حالانکہ وہ نہیں جانتا ہے کہ جس کو یہ برباد کر رہا ہے دراصل وہ پیڑ پودے اسکے محا فظ ہی نہیں بلکہ اسکی صحت مند زندگی کے ضرو ریا ت کو پورا کر نے والے ہیں ۔اب یہ بات پہلے سے زیا دہ واضح ہو چکی ہے کہ گلوبل وارمنگ اور آ ب و ہوا میں تبدیلی کی ذمہ دارانسانی سر گرمیاں ہیں ، اور آنے والے وقت میں زمین پر گرمی کی شدت ے سیلاب ، طوفان ، حشک سالی اور سمندروں کی سطح بلند ہونے والے واقعات میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ آب وہوامیں تبدیلیوں کا سلسلہ اگلی کئی صدیوں تک جاری رہے گا ، آج ہم جو کچھ کر رہے ہیں اسکا اثر نہ صرف موجودہ نسلو ں پر آنے والی نسلیں بھی متاثر ہو نگی ۔ لائن صدر شرت کمار نے لائن کلب کی جانب سے سر کار ی اسکو لوں کے طلبہ کومفت فر اہم کی جانے اشیا کی تفصیل پیش کر تے ہو ئے کہا کہ لائن کلب آف پدمانابھا نگر کی جانب سے بچو ں کو 1ہزار نو ٹ بکس کے علاوہ تقر یباً650طلبہ کو امراض چشم کا معائنہ کے علاوہ 600طلبہ کا جنر ل چیک آپ کیا گیا ہے ، نیز چن پٹن سر کاری اسکو ل میں 70ہز ار کی لاگت میں مصنو عی آبشار تعمیر کیا گیا ہے اور مصنو عی اسکو ل کو اسپیکر اورمائک سیٹ مہیا کیا گیا ہے ، ۔انہو ں نے تقریر جاری رکھتے ہو ئے کہا کہ اس مر تبہ پو دو ں کی شجر کار ی پر خصوصی تو جہ مرکوز کی گئی ہے ، ایک خصوصی پر اجکٹ کے تحت مفید اور نفع بخش پھل دینے والے اور ایو ویدک پو دو ں کی شجر کاری کی گئی ہے ، علاوہ ازیں لائن اڈیشنل کابینہ سکریٹر ی ایس کریم کوتہنیت پیش کی گئی ، مو قع پر بھار ت کر شن سکریٹر ی ، جی ایس منور پاشاہ و غیر ہ مو جو د رہے