کے آئی اے کو بہترین ہوائی اڈہ کا عالمی ایوارڈ
02:56PM Sat 9 Mar, 2019
بنگلور۔9؍مارچ (سالارنیوز) کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ (کے آئی اے) دنیا کا ایسا اولین ہوائی اڈہ بن چکاہے جس نے طیاروں کی آمد اورروانگی دونوں معاملات میں ایر پورٹس کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) کے ایرپورٹ سرویس کوالٹی (اے ایس کیو) ایوارڈ جیتے ہیں۔ بنگلور ہوائی اڈہ نے طیاروں کی آمد کے لئے اولین اے یس کیو ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس زمرہ کو گزشتہ سال ہی شروع کیاگیا ہے۔ یہ دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کے لئے ہے۔ اے سی آئی ورلڈ نے اعلان کیا کہ کے آئی اے نے سائیز ؍علاقہ کے حساب سے بہترین ہوائی اڈہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ ایشیا پیسیفک زون میں 25تا 40؍ملین مسافر سالانہ زمرہ میں ملا ہے۔ اے یس کیو ایوارڈ دنیا بھر کے ہوائی اڈوں پر دستیاب سہولیات سے مسافروں کے اطمینان کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ اے سی آئی کی عالمی ڈائرکٹر جنرل اینجلا گٹنس نے کہا ’’ایوارڈز گاہکوں کی بہترین خدمات کے لئے ہوائی اڈوں کو دیا جاتا ہے۔ گاہکوں کے اطمینان سے متعلق 34؍نکات رکھے گئے ہیں جن کی بنیاد پر ایوارڈ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔