سابق ڈپٹی کمشنر ضمیر پاشاہ کی کولار حلقہ میں دوبارہ واپسی
04:23PM Thu 3 Aug, 2017
کولار ( بھٹکلیس نیوز) شہر کی ترقی کے لئے کئی سیاسی لیڈران آئے اور چلا گئے اور کئی لیڈرا ن کولار تعلق کی ترقی کا نام لے کر عوام کو الو بناکر اپنا الو سیدھا کر نے میں لگ چکے ہیں اور شہر کی ترقی کا جو وعدہ کیا تھا اس وعدے سے مکر گئے ان خیا لات کا اظہار وکیل پر شو تم گوڑا نے کیا انہوں نے پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کولار شہر اور تعلق کے دیہاتوں کی ترقی کے لئے قابل اعتماد لیڈروں کی ضرور ت ہے آج ایسے لیڈر بڑی مشکل سے ملتے ہیں۔ کولار کے سابق ڈی سی و سابق ریاستی سکریٹری سید ضمیر پاشاہ شہر کولار کی ترقی کانیک جذبہ رکھتے ہیں۔ ان کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے جب وہ کولار میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ پر فائض تھے اس وقت انہوں نے ہر فرقے کے لو گوں کا ساتھ دیا اورہر دیہات اور شہر کی ترقی پر تو جہ دی اور ان کے دور اقتدار میں اتنے مسائل نہیں آ ئے شہر کی ترقی ان کا مقصد تھا شہر کولارمیں دوسرے شہروں کی بہ نسبت اور ترقی کی گنجائش رہ چکی ہے۔ان حالات کے پیش نظر اس بارضمیر پاشاہ اسمبلی انتخا بات میں حصہ لینا چا ہتے ہیں سبھی کو ان کا ساتھ دینا چاہئے۔اس موقع پر ونود نامی کنٹراکلٹر س کے صدر ،طلباء سنگھا کے صدرو اراکین ،مزدور یونین اور دلت سنگھا کے کارکنوں نے بتایا کہ کولار شہر دودھ ،ریشم ،اور سونے کا شہر ہے پورے ہندوستان میں اس کا نام ہے ضلع کے دفاتر رشوت ستانی کا گرم بازار بن چکے ہیں۔ وقت اب آچکا ہے کہ شہر کی سدھار کے لئے ایسے لیڈروں کو میدان میں اتارا جائے۔ اب یہ افسر بن کر نہیں لیڈر بن کرکولار کی ترقی پر تو جہ دینگے اور ان کاساتھ دینا حلقہ کولار کی عوام کا فرض بنتا ہے سبھی خوب جانتے ہیں کہ پچھلے دس سالوں میں اس حلقے کی ترقی کتنی ہوئی ہےَ؟جب کہ چند ہی سالوں میں چکبا لاپور ضلع ترقی کی منزلیں پار کرتا چلا گیا ہے۔مگر کولار ضلع تو ترقی کی راہ سے بچھڑتا جا رہا ہے یہ سب موجو دہ لیڈروں کی غفلت کے سبب ہوا ہے۔