یونائیٹڈ انڈیا سیکولر فورم کا منفرد پروگرام

03:27PM Tue 23 May, 2017

بنگلور: ( بھٹکلیس نیوز) شہر میں اتوار کے دن یونائیٹڈ انڈیا سیکولر فورم کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام بنام ‘‘انٹرویو کیسے دیں ؟ ‘ منعقد کیا گیا جسمیں نامور آئی ٹی کمپنیوں کے ذمہ داران نے طلباء اور طالبات کو نوکری حاصل کرنے کیلئے میں انٹرویو کس طرح دینا چاہئے اسکے بارے میں جانکاری دی ، او ربتایا کہ اگر ہمت و حوصلہ سے انٹرویو کا سامنا کریں گے تو ناکامی ہرگز نہیں ہوگی ۔ ہزاروں نوکریاں موجود ہیں مگر ان نوکریو ں کو حاصل کرنے کیلئے تربیت نہ ہونیکے سبب نوجوانوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یو آئی ایس ایف نے بنگلورو میں مفت کیرئیر گائیڈنس اور انٹرویو کی تیاریوں کے سلسلے میں جانکاری دینے کافیصلہ لیا ہے ۔اس طرح کے پروگرام سے نوجوانو ں کو نوکریاں حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ، اتوار کو منعقدہ اس پروگرام میں ہیچ آر ماہرین خصوصاً محمد جواد ، جو ریڈیینٹڈ سافٹ وئیر میں ہیچ آر مینجر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں نوجوانو ں کو مفید مشوروں سے نوازا۔ ان کے ساتھ ایس ایس افسر قادری اوراڈوکیٹ رضوان اﷲ نے نوجوانوں کو قانونی جانکاری فراہم کی ، ان کے ساتھ ماہر صنعت کار ڈاکٹر انور شریف صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اے سی پی بھارتی نگر جناب بشیر احمد نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئیہ یو آئی ایس ایف کا ساتھ لیکر ترقی کی راہ پر چلنے کی تلقین کی اس پروگرام میں انٹرنیشنل صوفی سنٹر کے سلیم ہزاروی ، سماجی کارکن برکت حسین وغیرہ شامل تھے ۔ یونائیٹڈ انڈیا سیکولر فورم نے تاریخ کے صفحات کو دوہراتے ہوئے کہا کہ آج کے اس پُرفتن دورکے ماحول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام مذاہب کے نمائندوں اور تمام ماہرین و فلسفیات ، ڈاکٹروں اور نوجوان طلباء اور طالبات کے ذریعہ اعلان کروایا کہ آج ہندوستان کو ہمارے آباء و اجداد کی کوششوں سے آزادی تو مل چکی ہے مگر فرقہ پرست طاقتوں نے پھر مادرِ وطن کو غلامی کی زنجیر میں جکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر یونائیٹڈ انڈیا مؤمنٹ تحریک کا اعلان بھی کیا اور حلف لیا کہ سرزمین بنگلورو سے سارے ہندوستان کو تمام مذاہب کے سربراہوں کو جوڑ کر فرقہ پرست طاقتوں کو ناکام کریں گے ۔ تمام حاضرین جلسہ خصوصاً اے سی پی بھارتی نگر بشیر احمد نے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا اور وعدہ کیا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔سکریٹری یو آئی ایس ایف دولت خان نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔