یوم عاشوراء کی مناسبت سے سماجی کارکن فیاض ملا صاحب نے مریضوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کی
04:35PM Tue 10 Sep, 2019
بھٹکل: 10 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسلامی سال محرم کی آج دس تاریخ ہونے کی وجہ سے بھٹکل کے مشہور سماجی کارکن جناب فیاض ملا صاحب نے سرکاری اسپتال پہنچ کر مریضوں میں پھل اور دیگر اشیاء کی تقسیم کی۔
خیال رہے کہ اسلامی سال کی شروعات ماہ محرم سے کی جاتی ہے اور اس کی دسویں تاریخ کو یو م عاشوراء کے طورپر یاد رکھا جاتا ہے کیونکہ اس میں اسلامی تاریخ کے بہت سارے اہم واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جس میں ایک اہم واقعہ موسی علیہ السلام کو فرعون جیسے ظالم سے نجات دلائی گئی تھی۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا شرکت کی۔
اس پروگرام میں جناب یحیٰ ملا، جناب ارشاد ڈاٹا، محمد صادق، محمد مسعود شنگیری، عبدالرشید شابندری،محمد اشفاق طاہرا اور دیگر حضرات موجود تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ تقریباً 14 سالوں سے جناب فیاض ملا اس طرح کی سرگرمی انجام دیتے آرہے ہیں۔اس طرح کی سرگرمی کا یہ 15/واں سال ہے۔