اب اگر چیک باونس ہوا تو آپ پرعائد ہوگا بھاری جرمانہ ، جانیں قوانین میں کیا کیا ہوئیں تبدیلیاں
02:46PM Thu 26 Jul, 2018
مرکزی حکومت نے چیک باونس کے معاملہ میں ایک اہم بل لوک سبھا میں پاس کیا ہے ۔ صوتی ووٹوں سے پاس ہوئے اس بل میں چیک باونس ہونے پر بھاری بھرکم معاوضہ دئے جانے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔
لوک سبھا میں نگوشیئیبل انسٹومنیٹس ( ترمیمی ) بل لایا گیا تھا ، جس کو پاس کرلیا گیا ۔ اس بل کے بعد اب چیک باونس ہونے سے متعلق کئی چیزیں بدل جائیں گی ۔ اس طرح کے معاملات میں اپیل کرنے کا بندوبست ہونے کی وجہ سے زیر التوا معاملات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے چیک پر سے لوگوں کا اعتماد کم ہورہا ہے ۔
جانئے کیا ہے نئے بندوبست
نئی شقوں کے تحت شکایت کرنے والے کو فوری طور پر انصاف ملے گا ۔
معاملہ کی شکایت کرنے والے کیلئے 20 فیصد پیشگی رقم معاوضہ کے طور پر دینے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔
اگر معاملہ اپیل کورٹ میں جاتا ہے تو 20 فیصد مزید رقم عدالت میں جمع کرنی ہوگی ۔
چیک جاری کرنے والے کو 20 فیصد جرمانہ پر سود بھی دینا ہوگا ۔
اگر عدالت چاہے تو جرمانہ کی رقم 100 فیصد بھی کرسکتی ہے ۔