گوری لنکیش قتل معاملہ کے ملزم کی ضمانت عرضی مسترد
12:44PM Tue 12 Feb, 2019
بنگلورو۔11؍فروری (سالارنیوز) خاتون صحافی گوری لنکیش قتل کے معاملہ میں 11؍ویں ملزم موہن نائک کی داخل کردہ ضمانت کی عرضی کرناٹک ہائی کورٹ نے مسترد کردی ہے۔ ضمانت کے لئے ڈاکٹر موہن نائک کی طرف سے داخل کردہ عرضی پر آج سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اس عرضی کو مسترد کرنے کا حکم دیا ہے۔ موہن نائک پر الزام ہے کہ اس نے گوری کے قاتلوں کو کمبل گڑھ علاقے میں ایک کرایہ کے مکان میں پناہ دی تھی۔