رام مندر بنا تو ایک پتھر میں بھی لگاوں گا ، اجودھیا تنازع پر فاروق عبد اللہ کا بیان
03:38PM Fri 4 Jan, 2019
Share:
رام مندر کے معاملہ پر نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ اس معاملہ کو دونوں فریقوں میں بات چیت کے ذریعہ حل کرلینا چاہئے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھی رام مندر بنے گا وہ بھی وہاں ایک پتھر لگانے جائیں گے ۔ بتادیں کہ رام مندر معاملہ پر اب 10 جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ۔ بینچ کی تشکیل 10 جنوری کو کی جائے گی۔
فاروق عبد اللہ نے کہا کہ بھگوان رام سے کسی کو بیر نہیں ہونا چاہئے ، کوشش سلجھانے کی ہونی چاہئے ، جس دن یہ ہوجائے گا میں بھی ایک پتھر لگانے جاوں گا ۔ جلدی حل ہونا چاہئے۔
Farooq Abdullah: This(Ayodhya) issue should be discussed and sorted out across the table between people. Why to drag the issue to the Court? I am sure it can be resolved through dialogue. Lord Ram belongs to the whole world, not just Hindus. pic.twitter.com/XDOCXNCDER
خیال رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو سپریم کورٹ میں اجودھیا تنازع کی سماعت ہوئی ۔ صرف 60 سکینڈ ہی اس معاملہ کی عدالت عظمی میں سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کے ذریعہ تشکیل دی گئی ایک مناسب بینچ اس معاملہ کی سماعت کی تاریخ طے کرنے کیلئے 10 جنوری کو حکم صادر کرے گی۔