ارون جیٹلی کا دوٹوک، ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی نہیں، ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں عوام

02:40PM Mon 18 Jun, 2018

مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے پٹرول، ڈیژل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کے امکانات کو پیر کو ایک طرح سے خارج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی قدم نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے حصے کے ٹیکس کی ’ایمانداری‘ سے ادائیگی کریں، جس سے پٹرولیم پیداوار پر آمدنی کے ذریعہ انحصار کم ہوسکیں۔ فیس بک پر جیٹلی نے لکھا ’’صرف تنخواہ لینے والا طبقہ ہی اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرتا ہے۔ زیادہ تر دیگر لوگوں کو اپنے ٹیکس ادائیگی کے ریکارڈ کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان ابھی تک ایک ٹیکس ادا کرنے والا سماج نہیں بن سکا ہے۔
جیٹلی نے کہا کہ میری سیاست دانوں اور مبصرین سے گزارش ہے کہ غیر تیل ٹیکس کلاس میں چوری رکنی چاہئے۔ اگر لوگ ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں گے تو ٹیکس کے لئے پٹرولیم مادہ پر انحصار کم کیاجا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران مرکزی حکومت کا ٹیکس جی ڈی پی تناسب 10 فیصد سے بڑھ کر 11.5 فیصد ہوگیا ہے، اس میں تقریباً نصف (ڈی جی کا 0.72 فیصد) اضافہ غیر تیل جی ڈی پی تناسب سے ہوا ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ غیر  تیل تیل ٹیکس سے جی ڈی پی تناسب 18-2017 میں 9.8 فیصد تھا۔ یہ  08-2007 کے بعد سب سے اعلیٰ سطح ہے۔ اس سال ہمارے خزانے کی حالت مناسب بین الاقوامی ماحول کی وجہ سے بہتر تھی۔