پی یو سی میں ضلع بھر میں ٹاپ کرنے والی بھٹکل کی دو طالبات کو کاروار میں اعزاز
02:14PM Mon 15 Jul, 2019
بھٹکل: 15 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار کے رنگ مندر میں آج ضلع کے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے ممتاز طلبہ کی تہنیت کے لیےایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں بھٹکل کی دوطالبات کو بھی بہترین طالبات کے اعزاز سے نوازا گیا ۔
کرناٹکا پس ماندہ طبقات اور پچھڑی طبقات ملازمین متحدہ محاذ اترکنڑا کی طرف سے منعقد ہوئی اس تقریب میں بھٹکل کی ہمنا بنت ڈاکٹرسمیع اللہ اور نسینہ بنت الطاف کوبٹے کی تہنیت کی گئی اور انہیں اسناد سے نوازا گیا۔
ہمنا اور نسینہ دونوں انجمن کالج کی طالبات ہیں ہمنا بنت ڈاکٹر سمیع اللہ نے95.67 فیصد اوسط کے ساتھ ضلع بھر میں آرٹس شعبہ میں پہلا مقام حاصل کیا تھا اور نسینہ بنت الطاف کوبٹے 94.83 فیصد کے ساتھ ضلع بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔
اس موقع پر آر وی دیش پانڈے میموریل ٹرسٹ کی طرف سے بھی ان کی تہنیت کی گئی ہے۔
اس پروگرام کی صدارات منوج نے کی جبکہ ڈائس پر ڈی ڈی پی یو ،ایم جی پول۔ میونسپل کارپوریشن کے معاون انجنئیر موہن راج ، اے سی ایف منجوناتھ ناوی سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔